the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مساجد کو آباد کرنے اور اسکی حفاظت کرنے کی ذمہ داری تمام مسلمانوں کی ہے۔ جس علاقہ میں مسجد تعمیر کی جاتی ہے اس علاقہ کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسجد کو آباد کریں اور نمازیوں کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کااظہار قاضی سرکار و سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹھ سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسروپاشاہ نے مڑی کنڈہ رام پور (اندسٹریل اسٹیٹ) ورنگل میں یونیکان ایرکولرس کے مالکین محمد اسمائیل شمسی، محمد احمد شمسی، محمد عابد شمسی بردران کی جانب سے اپنے والد محترم محمد علی صاحب مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے تعمیر کی گئی مسجد ، مسجد علی کے افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے جس کا احترام کرتے ہوئے اس میں نمازپڑھنے کے رواج کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے مساجد میں عربی تعلیم کا نظم بھی رکھاجائے اور تفسیر قرآن کی تعلیم بھی دی جائے۔ مساجد کو



سیاست کا اکھاڑا نہ بنایا جائے بلکہ مسجد میں پرسکون انداز میں نماز پڑھنے اور قرآن پڑھنے کو بڑھاوادیں۔ اس افتتاحی تقریب کی صدارت الحاج محمد اسمائیل شمسی سابق وقف کمیٹی صدر نے کی۔ خسروپاشاہ نے مسجد کی تعمیر کرنے والوں کو مبارکباد دی اور غیر آباد ی والے علاقوں میں مساجد کے تعمیر کرنے اور آباد کرنے پر زوردیا۔ جناب سید شاہ حیدر ہلال الدین المعروف نوید بابا سجادہ نشین درگاہ حضرت معشوق ربانی ؒ ورنگل نے کہا کہ جو کوئی دنیا میں مسجد بناتا ہے دراصل وہ جنت میں گھر بنانے کے مماثل ہے۔ انہوں احمد شمسی اور اسمائیل شمسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس صنعتی علاقہ میں مسجد سخت ضرورت تھی جس کو محسو س کرتے ہوئے مسجد علی تعمیر کی گئی جو ہر لحاظ سے قابل مبارکباد ہے۔اس موقع پر شہر کے معزیزین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولانا خواجہ غوث محی الدین نے دعاء کی۔ اسمائیل شمسی اور احمد شمسی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.